ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مذاکرات معطل ہونے کے بعد یمن میں فوجی آپریشن بحال

مذاکرات معطل ہونے کے بعد یمن میں فوجی آپریشن بحال

Sun, 07 Aug 2016 17:00:35    S.O. News Service

باغیوں نے امن بات چیت کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا:جنرل عسیری
دمشق،7اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب ممالک کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی عرب کے مشیر دفاع جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ یمن میں بات چیت کا عمل معطل ہونے کے بعد بحالی امید آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔جنرل عسیری نے کہا کہ یمن میں امن بات چیت کے تعطل کے بعد بحالی امید آپریشن پھر سے شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز یمنی باغیوں کی جانب سے متعدد مقامات پر گولہ باری کی گئی اور سعودی عرب کی سرحد پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی نگرانی امن بات چیت کو موقع دیا گیا تھا مگر باغیوں نے بات چیت کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ بات چیت کامیاب بنانے کے لیے یمن میں فوجی کارروائیوں کا سلسلہ محدود کیا گیا تھا مگر اب اسے پھر سے بحال کیا جا رہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل عسیری نے کہا کہ عرب اتحاد کی اولین ترجیح یمن کے بحران کا پرامن ہے۔


Share: